0
Monday 7 Jul 2014 11:15

ضرب عضب کی تکمیل کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، خواجہ محمد آصف

ضرب عضب کی تکمیل کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، خواجہ محمد آصف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کی جلد تکمیل کا کوئی ٹائم فریم دینے سے انکار کیا ہے۔ اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی، عسکریت پسندی اور شورش کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ خواجہ آصف کے مطابق، اس وقت آپریشن کے کسی ٹائم فریم کا اعلان ممکن نہیں، تاہم حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی جلد از جلد بحالی اور واپسی کے لئے مرکزی سیاسی تنظیموں کو اعتماد میں لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ قوم کی دعاؤں سے ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ حکومت آپریشن کی جلد تکمیل چاہتی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد کھڑی ہے اور لوگ دہشت گردوں سے لڑنے والی مسلح افواج کے ساتھ مل کر اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے مکمل طور پر آگاہ اور ان سے نمٹنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حمایت سے ملک میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے مخلص ہے۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اہم کردار ادا کرے۔ بعد میں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور ملک میں دیرپا امن اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوریت کے فروغ کے ذریعے قومی اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 397786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش