0
Wednesday 9 Jul 2014 23:27
پاکستانی قوم غزہ کی عوام کیساتھ ہیں

غزہ میں معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کا تشدد ناقابل قبول ہے، نواز شریف

غزہ میں معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کا تشدد ناقابل قبول ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر مسلح فلسطینی عوام کیخلاف اسرائیل کی پُرتشدد کارروائیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیل نے نہتے ہمیشہ فلسطینوں پر طاقت کا استعمال کیا۔ اسرائیلی مظالم جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ غزہ میں معصوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کا تشدد ناقابل قبول ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم غزہ کی عوام کیساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 398481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش