0
Tuesday 15 Jul 2014 17:14

علامہ وسیم شیرازی اور انکے والد کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو دھرنا دینگے، مدثر کاظمی

علامہ وسیم شیرازی اور انکے والد کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو دھرنا دینگے، مدثر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے گذشتہ دنوں شہید ہونے والے علامہ سید وسیم شیرازی اور ان کے والد کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کے ہم پرامن لوگ ہیں اور ہمارا یہ علاقہ بھی پرامن ہے، اسے پرامن ہی رہنے دیا جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان شہداء کے قاتلوں کو جلد از جلد بے نقاب کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائدین کے حکم کے منتظر ہیں، اگر انہوں نے ہمیں حکم دیا تو یوم القدس کے بعد احتجاجی دھرنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 399581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش