0
Thursday 31 Jul 2014 01:58

پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا ملکر حکومت مخالف تحریک چلانیکا امکان

پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا ملکر حکومت مخالف تحریک چلانیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملکر حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق ہوگیا ہے، سئینر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں خبر دی ہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دونوں رہنما پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے الیکشن اصلاحات کا ایجنڈا لیکر تحریک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ شاہد مسعود کے مطابق یہ اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن سے مذاکرات کے تمام راستے معدوم ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ تبدیلی کا خیرمقدم کر رہی ہیں اور اس تحریک اٹھان دیں گی۔
خبر کا کوڈ : 402254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش