0
Saturday 2 Aug 2014 22:59

عمران خان حکومت کے ترقیاتی کاموں سے پریشان ہیں، رانا مشہود

عمران خان حکومت کے ترقیاتی کاموں سے پریشان ہیں، رانا مشہود
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے فیصلہ کر لیا تو 24 گھنٹے کے اندر اندر خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت قائم ہو جائے گی ۔ صوبائی دارلحکومت میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجود تحریک انصاف کی حکومت ن لیگ کی جانب سے خیرات ہے۔ عمران خان کو کہتا ہوں کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں،ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین حکومت کے ترقیاتی کاموں سے پریشان ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ طاہر القادری، عمران خان اور چوہدری برادران ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 402660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش