0
Sunday 3 Aug 2014 01:18

ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی تاریخ فائنل، آج اعلان ہوگا

ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی تاریخ فائنل، آج اعلان ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں انقلاب مارچ کے اعلان اور حکمت عملی کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی اور اہم فیصلہ جات کئے گئے، جن کا باضابطہ اعلان ڈاکٹر طاہرالقادری آج (اتوار) تمام جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ کرینگے۔ اس موقع پر کامل علی آغا، راجہ بشارت، ڈاکٹر رحیق عباسی، اعجاز بہشتی، سید ناصر شیرازی، راجہ زاہد محمود، خرم نواز گنڈا پور، شیخ زاہد فیاض، جواد حامد اور قاضی فیض بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، تمام معاملات مشاورت سے طے کئے ہیں، گرفتاری اور نظر بندی کی کوئی پرواہ نہیں، حکومت سے کوئی رابطہ ہے نہیں کرینگے، آج (اتوار) قوم کو بڑی خبر ملے گی۔ مستقبل کے لائحہ عمل کا کل اعلان کرینگے۔ چوہدری برادران نے کہا کہ انقلاب مارچ سے متعلق تفصیلی بات ہوئی ہے۔

دریں اثناء ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ تمام جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ انقلاب مارچ کیلئے تمام قائدین اکٹھے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ نکلیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق آج (اتوار) انقلاب مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں ڈاکٹر طاہرالقادری 40 سے زائد سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ہمراہ کرینگے۔ پریس کانفرنس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں 15 ہزار سے زائد عہدیداران شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 402685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش