0
Sunday 3 Aug 2014 12:00

آپریشن ضرب عضب، بیواﺅں کےلئے انوکھی مشکل

آپریشن ضرب عضب، بیواﺅں کےلئے انوکھی مشکل
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے بنوں آنے والے پناہ گزینوں میں شامل بیوگان اور مرد رشتہ دار سے محروم خاندان ID کارڈ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں راشن نہیں دیا جارہا اور وہ مصائب کا شکار دوسرے پناہ گزینوں سے مانگ کر کھانے پر مجبور ہیں۔ ID کارڈ سے محرومی کے علاوہ اکثر عورتوں پر یہ پابندی بھی ہے کہ وہ اپنے طور پر امدادی سامان لینے کیلئے نہیں جاسکتیں اور کوئی مرد رشتہ دار نہ ہونے کی وجہ سے ان کے مقدر میں صرف دوسروں کی رحمدلی کا انتظار کرنا ہی لکھا ہے۔ بنوں کے سٹیڈیم میں قائم امدادی مرکز سے مرد تو دھڑا دھڑ راشن لے جارہے ہیں۔ لیکن ID کارڈ اور مرد رشتہ دار سے محروم خواتین حسرت سے انہیں دیکھنے پر مجبور ہیں۔ میمونہ نامی ایک خاتون نے بتایا کہ بہت منت سماجت کے باوجود پولیس نے اسے راشن نہیں لینے دیا۔ کیونکہا س کے پاس IDکارڈ نہیں ہے اور اس کا کوئی مرد رشتہ دار بھی نہیں ہے۔ جو اس کیلئے کھانا لاسکے۔ قبائلی روایات کے مطابق لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے بہت سی خواتین کو ID کارڈ بنوانے کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔ بنوں آنے والے 10 لاکھ پناہ گزینوں میں سے تقریباً تین چوتھائی عورتیں اور بچے ہیں اور ان کی بڑی تعداد ID کارڈ سے محروم ہونے کی وجہ سے بدترین کسمپرسی کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 402742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش