0
Monday 4 Aug 2014 14:17

کراچی میں رینجرز کا متحدہ رہنما فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ، 3 افراد گرفتار، اسلحہ ضبط

کراچی میں رینجرز کا متحدہ رہنما فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ، 3 افراد گرفتار، اسلحہ ضبط
اسلام ٹائمز۔ رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے محافظ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اپنے ساتھ لائسنس یافتہ اسلحہ بھی لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے اطراف محاصرہ کرکے ان کے ایک پڑوسی یاسر اور ایم کیو ایم کارکن راؤ شمشاد سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران رینجرز اہلکاروں نے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے باہر قائم سیکیورٹی کیمپ کو بھی اکھاڑ دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 20 سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار رینجرز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے ان کے گھر پر کارروائی کی اور اس دوران کوئی سرچ وارنٹ بھی نہیں دکھایا۔ تلاشی کے دوران رینجرز نے ایم کیو ایم کے ایک کارکن راؤ شمشاد اور 2 پڑوسیوں کاشف اور آصف کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ان کا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں جس کے بعد وہ عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔
 
فاروق ستار نے کہا کہ رینجرز ہماری محافظ ہے لیکن اس کو جو تاثر بنایا جارہا ہے جو ٹھیک نہیں۔ اگر رینجرز اہلکار اپنی کارروائی سے متعلق آگاہ کرتے تو ان کے لئے علاقے کے تمام گھروں کو کھول دیا جاتا۔ انہوں نے ڈی جی رینجرز سے رابطہ کیا مگر وہ فون پر دستیاب نہ ہوسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی حکومت، ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈر کراچی اس کارروائی کا نوٹس لیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 402937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش