0
Tuesday 5 Aug 2014 10:32

حکومت بلوچستان میں امن کی بحالی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، سید داؤد آغا

حکومت بلوچستان میں امن کی بحالی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، سید داؤد آغا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء سید داؤد آغا نے اسپنی روڈ پر عید کے روز ذاکر حسین اور سید جواد کی ٹارگٹ‌ کلنگ اور تاحال ٹارگٹ کلرز کی عدم گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور انتظامیہ صوبے اور کوئٹہ میں امن و امان کی بحالی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ مخصوص علاقے میں‌ ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات سکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ حکومت سب اچھا ہے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں اگر ٹارگٹ‌ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی کاروائی نہ کی گئی تو اپنے حقوق کے دفاع اور جانوں کی حفاظت کیلئے احتجاج اور دھرنے کا راستہ اختیار کرینگے۔ قوم کو دیوار سے لگانے کی سازش کسی صورت کامیاب نہ ہو گی۔ حکومتی نااہلی اور انتظامیہ کی غفلت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ اس وقت دہشتگردی کا شکار ہے اور بلوچستان حکومت دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کیلئے فوجی آپریشن کا راستہ اختیار کرے۔
خبر کا کوڈ : 403132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش