0
Friday 8 Aug 2014 23:27

گلگت بلتستان کو مایوسی سے نکالنے کیلئے حقوق کی جنگ لڑیں گے، حفیظ الرّحمٰن

گلگت بلتستان کو مایوسی سے نکالنے کیلئے حقوق کی جنگ لڑیں گے، حفیظ الرّحمٰن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرّحمٰن نے جشن آزادی کے حوالے سے سٹی آفس گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حقوق سلب ہو رہے ہیں، دستور اور قانون کو سامنے رکھتے ہوئے حقوق کے لئے قانونی جنگ لڑیں گے، ہمیں گلہ پاکستان سے نہیں پاکستانی حکمرانوں سے ہے ہمارے لوگوں کی مایوسیاں مصنوعی ہیں، ہمارے لوگ حق پر ہیں ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں، سسٹم کے اندر رہتے ہوئے پولیٹیکل سٹیٹس کا مطالبہ کیا جائے، ضلع غذر کا ایشو الیکشن قریب آتے ہی کچھ نااہل سیاستدانوں اور سرکاری افسران کی وجہ سے پیش آیا ان لوگوں کو سیاست کرنی آتی ہی نہیں، لوگوں کو لڑا کر سیاست سے پرہیز کرنا ہوگا۔ جو طاقت کے ذریعے اپنے فیصلے منوانے کی کوشش کرتے ہیں وہ ہی سوچ طالبان کی ہے۔ 14 اگست کے بعد تحریک انصاف کا حال وہی ہونا ہے جو ہندوستان کے اندر عام آدمی پارٹی کا ہوا، کوئی کینیڈا کا ایجنڈا لے کر اس ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے تو کوئی یہودیوں کا ایجنڈا لے کر اس ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 13 اور 14 اگست کو ہمارے گلگت بلتستان کے اندر بڑے بڑے اجتماعات ہونگے، ہم نے نوجوانوں کو کلاشنکوف کلچر سے دور رکھنا ہے، قلم کے ذریعے ملک کو روشن کرینگے، ہماری حکومت کے آئے ہوئے ڈیڑھ سال کا عرصہ ہوا، کرپشن نہیں ہوئی، انشاءاللہ پانچ سال کے بعد ملک ترقی کے نئے دور سے گزرے گا۔
خبر کا کوڈ : 403760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش