0
Monday 11 Aug 2014 01:02

گلگت بلتستان میں بھی 14 اگست کو شایا ن شان طریقے سے منایا جائیگا، مہدی شاہ

گلگت بلتستان میں بھی 14 اگست کو شایا ن شان طریقے سے منایا جائیگا، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی پاکستان کے تمام صوبوں کی طرح 14 اگست کو شایا ن شان طریقے سے منایا جائیگا۔ وزیراعلٰی نے صوبے کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ 14 اگست کو سرکاری عمارات کو پاکستانی پرچموں سے سجانے اور اہم عمارات پر چراغاں کیا جائے، سرکاری سطح پر 14 اگست کی اہمیت اجاگر کرنے اور آزادی کی اہمیت کے بارے میں سرکاری اسکولوں میں خصوصی پروگرامز کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ جو قومیں آذادی کی اہمیت سمجھتے ہیں اور آزادی کی قدر کرتے ہیں وہی قومیں دنیا میں ترقی کرسکتے ہیں۔ آزادی ایک نعمت ہے جو آسانی سے نہیں ملتی ہے پاکستان کی آزادی میں ہزاروں مسلمانوں کا خون شامل ہے ہمیں آزادی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے شایان شان طریقے سے منانا چاہیے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے کہا کہ یوم آذادی کے حوالے سے صوبے میں سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جایئگا۔
خبر کا کوڈ : 403996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش