0
Monday 11 Aug 2014 23:26

کوئٹہ ائیرپورٹ کے گردونواح میں تعمیراتی کاموں پر غیر معینہ مدت تک پابندی

کوئٹہ ائیرپورٹ کے گردونواح میں تعمیراتی کاموں پر غیر معینہ مدت تک پابندی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پی اے ایف ائیر بیس اور ائیرپورٹ کے گردونواح میں ہر قسم کی تعمیر پر غیر معینہ مدت تک کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک حکمنامہ کے مطابق موضع کھیازئی پی اے ایف ائیر بیس اور ائیر پورٹ کوئٹہ کے گردونواح میں ہر قسم کی تعمیر پر غیر معینہ مدت کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے اس سے قبل مشہد سے کوئٹہ آنے والے جہاز کو دہشتگردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، لیکن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائے تھے۔
خبر کا کوڈ : 404260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش