0
Tuesday 12 Aug 2014 22:10

بلتستان میں لسانی اور مسلکی تفرقہ پھیلانے والے کا تعلق کاروان حسینی سے نہیں ہو سکتے، آغا علی رضوی

بلتستان میں لسانی اور مسلکی تفرقہ پھیلانے والے کا تعلق کاروان حسینی سے نہیں ہو سکتے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ اسد عاشورا کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام حسینی چوک اسکردو پر مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزاء سے حجتہ الاسلام علامہ شیخ یعقوب بشوی، علامہ آغا علی رضوی اور ڈویژنل صدر زاہد مہدی نے خطاب کیا۔ اسد عاشورا کی مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ کربلا ہر دور میں، ہر جگہ، ہر موقع پر ظالم قوتوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔ کربلا کسی رسم کا نام نہیں بلکہ ہر ظالم کے خلاف قیام اور الہٰی اقدار کے حصول کے لیے جدوجہد کا نام ہے۔ آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلتستان میں یزید وقت امریکہ کے کارندے اختلافات کو ہوا دینے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لیے سرگرم ہیں۔ بلتستان انتظامیہ ان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش نہ کرے۔ بلتستان میں لسانی، علاقائی، مسلکی تعصبات کو ہوا دینے والے کا تعلق کاروان حسینی سے نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج غزہ سے عراق اور شام سے پاکستان تک کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ شام، عراق اور پاکستان میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں بےگناہ مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں اور ان تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں مزارات، مقدسات اور پاکستان آرمی تک محفوظ نہیں۔ ان کے خلاف پاکستان آرمی کا آپریشن ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ پوری قوم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں یزید وقت امریکہ و اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کے نہتے مسلمان خاک و خون میں غلطاں ہیں۔ پاکستان غزہ کے مظلوموں کی حمایت کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 404435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش