0
Wednesday 13 Aug 2014 07:18

15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقعہ پر مقبوضہ کشمیر میں ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کی اپیل

15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقعہ پر مقبوضہ کشمیر میں ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (م)، تحریک حریت، العمر مجاہدین اور پیپلز فریڈم لیگ اور لبریشن فرنٹ (آر) کے چیئرمین فاورق احمد ڈار نے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقعہ پر پورے جموں کشمیر میں ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کی اپیل کی ہے، حریت کانفرنس (م) کے ترجمان نے کشمیری حریت پسند عوام پر زور دیا ہے کہ بھارت کی جانب سے یہاں کے عوام کی پرُامن اور مبنی برحق سیاسی جدوجہد کو طاقت اور تشدد کے بل پر دبانے کے جو غیر انسانی حربے گزشتہ سات دہائیوں سے جاری رکھے ہوئے ہے، اس کے خلاف بھرپور احتجاج رواں تحریک آزادی کے تئیں مکمل وابستگی کا ناگزیر تقاضا ہے، ترجمان نے کہا ’’ہم کسی ملک کے جشن آزادی منانے کے خلاف نہیں مگر کشمیری عوام کی سیاسی مذہبی اور اقتصادی آزادی کو طاقت اور فوجی جماؤ کے بل پر جس طرح سلب کرلیا گیا ہے، کشمیریوں کی مستند سیاسی قیادت کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر قدغنیں جاری ہیں حتی کہ تحریر و تقریر کی آزادی کو بھی سلب کر لیا گیا ہے، اس کے خلاف بھرپور احتجاج کا اظہار کشمیری عوام کا حق ہے تاکہ عالمی برادری کو اس دیرینہ تنازعہ کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لئے متوجہ کیا جاسکے، ترجمان نے 15 اگست کے پیش نظر وادی کے طول وعرض میں فورسز اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے عام لوگوں کی جامہ تلاشی اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی منانے کی آڑ میں حسب سابق پورے کشمیر کو یرغمال بناکر رکھ دیا گیا ہے، ادھر العمر مجاہدین کے چیف کمانڈر مشتاق احمد زرگر نے 15 اگست کو یوم سیاہ اور مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ قتل عام پر مسلم ممالک کی خاموشی ایک تشویشناک امر ہے، انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ 15 اگست کو ہڑتال اور یوم سیاہ کے ساتھ بلیک آؤٹ بھی کریں، اس دوران پیپلز فریڈم لیگ جنرل سکریٹری غلام احمد پرے نے 15 اگست کو کشمیریوں کی طرف سے یوم سیاہ منانے کو فطری عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد بھارت نے خود جموں کشمیر کی آزادی و خود مختاری چھین لی، انہوں نے کہا کہ کشمیر سلگتا ہوا مسئلہ ہے جسے حل کئے بغیر برصغیر میں امن امان، استحکام، تعمیر و ترقی اور دوستی کو فروغ نہیں مل سکتا، فاروق احمد ڈار نے حریت (جے کی) اور حریت کانفرنس (گ) کی طرف سے دی گئی 15 اگست کی ہڑتالی کال کی حمایت کرتے ہوئے پوری کشمیری قوم سے اُس دن ہمہ گیر ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے، فاروق ڈار نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر اپنا قبضہ جمایا ہے اور اُن کا کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریب منانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 404450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش