0
Wednesday 13 Aug 2014 23:15

30 جماعتوں نے طاہرالقادری کے انقلاب مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا

30 جماعتوں نے طاہرالقادری کے انقلاب مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ 30 جماعتوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ حکومتی رکاوٹیں توڑ کر ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے اور ظالم حکمرانوں کا تختہ الٹ کر دم لیں گے۔ انقلاب کے سورج کو طلوع ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس بات کا اعلان مختلف جماعتوں کے راہنماؤں نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ ٹیلیفونک رابطوں کے دوران کیا۔ انقلاب مارچ میں شرکت کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان، مسلم لیگ ق، عوامی مسلم لیگ، انجمن طلبائے اسلام، پاکستان فلاح پارٹی، تحریک مشائخ پاکستان، سنی علماء بورڈ، محاذِ اسلامی، دفاعِ اسلام محاذ، انجمن طلباء مدارسِ عربیہ، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ، مرکزی مجلس چشتیہ، انجمن خدّام الاولیاء، بزمِ محدّثِ اعظم پاکستان، تاجدارِ ختمِ نبوّت فاؤنڈیشن، مصطفائی جاں نثاران، پاکستان کسان کونسل اور دیگر شامل ہیں۔

ان جماعتوں کے راہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پرامن انقلاب مارچ کے راستے میں رکاوٹیں ڈال کر غیرجمہوری رویہ اختیار نہ کرے اور بند راستے کھول دے۔ انقلاب مارچ عوام کا جمہوری حق ہے۔ تاریخ ساز انقلاب مارچ کے نتیجے میں قوم کو نااہل حکمرانوں سے نجات ملے گی۔ پاکستان کو حقیقی آزادی کی منزل تک پہنچانے کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کر انقلاب مارچ شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان گورے انگریزوں سے آزادی کے بعد کالے انگریزوں کی غلامی میں جکڑا ہوا ہے۔ ظالمانہ استحصالی اور عوام دشمن نظام کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور عوام خوشحال نہیں ہو سکتی۔
خبر کا کوڈ : 404656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش