0
Saturday 16 Aug 2014 17:30

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، کورٹ نے وزیراعظم سمیت 21 افراد کو مقدمے میں نامزد کرنیکا حکم دیدیا

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، کورٹ نے وزیراعظم سمیت 21 افراد کو مقدمے میں نامزد کرنیکا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں وزیر اعظم، وزیر اعلٰی سمیت 21 افراد کو نامزد کرنیکا حکم دیدیا۔ سیشن کورٹ نے منہاج القران کی درخواست پر وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلٰی پنجاب، سابق وزیر قانون اور پولیس حکام سمیت 21 افراد کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ادارہ منہاج القرآن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے اندراج مقدمہ کے لیے دائر درخواست کی۔ ایڈیشنل سیشن جج راجہ اجمل نے سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔ ہفتہ کو سنائے گئے فیصلے میں عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او فیصل ٹاﺅن سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ پولیس نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اور مقدمے میں وزیر اعظم نوازشریف، وزیر اعلٰی پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر اطلاعات پرویز رشید، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناٗء اللہ، حمزہ شہباز شریف، سابق سیکریٹری وزیر اعلٰی پنجاب ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت 21 افراد کو نامزد کرنے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 405101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش