0
Saturday 16 Aug 2014 20:17

کشمیر میں قابض فورسز کی گاڑی پر عسکری حملہ، 2 فوجی اہلکار ہلاک

کشمیر میں قابض فورسز کی گاڑی پر عسکری حملہ، 2 فوجی اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ میں عسکری پسندوں نے قابض فورسز کی ایک جپسی پر فائرنگ کرکے 2 اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 5 دیگر کو شدید طور پر زخمی کردیا ہے، ذرائع کے مطابق کوئل پلوامہ میں بی ایس ایف کی گشتی جپسی جونہی کیمپ سے باہر نکلی تو جنگجوﺅں نے بیچ راستے میں اسے کو روک کر چاروں طرف سے گھیرا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 بی ایس ایف اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 5 اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق جپسی پر چاروں طرح سے گولیوں کے نشانات موجود ہیں، جنگجو فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم فورسز کی بڑی تعداد میں وسیع علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی ہے، حکام نے بتایا کہ پلوامہ ضلع میں سرحد سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے ایک دستے پر جنگنؤوں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
خبر کا کوڈ : 405104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش