0
Monday 18 Aug 2014 20:10

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ بل منظور

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ بل منظور
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانو ن ساز اسمبلی میں متفقہ طو ر پر لوکل گورنمنٹ بل 2014ء منظور کر لیا گیا۔ پیر کے روز سپیکر قانو ن ساز اسمبلی وزیر بیگ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر علی مد د شیر نے بل اسمبلی میں پڑھ کر سنایا جس پر اراکین اسمبلی و صوبائی وزراء نے تجاویز و آراء پیش کی بعد ازاں متفقہ طور پر بل منظور ہوا۔ واضح رہے کہ مذکورہ بل کو چند ماہ قبل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کو تفصیلی جائزے اور اپنی آراء پیش کر نے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی اور پیر کے روز مختصر بحث کے بعد بل کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد سپیکر و اراکین اسمبلی نے وزیر قانون اور سیلکٹ کمیٹی کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔
خبر کا کوڈ : 405414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش