0
Thursday 21 Aug 2014 21:12
ملک میں قانون اور جمہوریت معطل ہوچکی ہے

دہشتگردوں اور چوروں کی موجودگی میں سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف نہیں مل سکتا، ڈاکٹر طاہرالقادری

دہشتگردوں اور چوروں کی موجودگی میں سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف نہیں مل سکتا، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے کسی کمزور کو انصاف نہیں مل سکتا، ملک میں قانون، جمہوریت معطل ہوچکی ہے، حکمران انتخابات کے نام پر جھوٹا مینڈیٹ لیکر آتے ہیں۔ پی ٹی اے کے سربراہ نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے وائس پریزیڈینٹ کو لوٹنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس شرمناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں، 25 ہزار کارکنان تاحال لاپتہ ہیں، جن میں مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہیں۔ طاہر القادری نے کہا حکمرانوں کے ہوتے ہوئے کسی کمزور کو انصاف نہیں مل سکتا، ملک میں قانون، جمہوریت معطل ہوچکی ہے، حکمران انتخابات کے نام پر جھوٹا مینڈیٹ لیکر آتے ہیں۔ مقدس پارلیمان میں جمہوریت، آئین کی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی۔ طاہر القادری نے کہا چند باضمیر لوگوں کے علاوہ باقی سب لوگ کرپشن میں حکمرانوں کے حصہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا اسمبلی میں 75 فیصد ایوان خالی اور 25 فیصد بھرا ہوتا ہے اور رکن اسمبلی رشوت دے کر پورے مہینے کا ٹی اے، ڈی اے وصول کرتے ہیں۔ طاہر القادری نے کہا ایف آئی اے میرے خلاف پوری دنیا میں ایک پیسے کی منی لانڈرنگ ثابت نہ کرسکی۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ ہمارے 25 ہزار کارکنان تاحال لاپتہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین تباہ ہوچکا ہے جمہوریت ختم ہوچکی ہے، حکمرانوں نے لوٹ مار کی انتہا کردی ہے، جھوٹے مینڈیٹ والے جمہوریت کا رونا روتے ہیں، موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے انصاف کی توقع نہیں ہے، یہ حکمران ہٹلر اور مسئولینی سے بھی بدتر ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر میاں ساجد کے گھر ڈاکے کی واردات کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ ہمارے صبر کو مزید نہ آزمایہ جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کسی ارکان کا آڈٹ نہیں ہوتا، موجودہ حکمرانوں نے بینکوں سے کروڑوں روپے قرضے لے کر معاف کروائیں ہیں، جعلی نمائندوں کو کروڑوں روپے کے فنڈ جاری کئے جاتے ہیں۔
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ 35 سال سے ایک کنال کے گھر میں ہوں، مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے الزام ثابت نہ کرسکے، یہ حکمران جانتے ہیں کہ اگر انقلاب آگیا تو ان کی لوٹ مار ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت دہشت گردوں اور چوروں کی ہے اور ان کی موجودگی میں سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف نہیں مل سکتا۔ لہذا ان کو گھر جانا ہی ہوگا جبکہ اب یہ حکمران میری رہائش گاہ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، مگر میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کا ساتھ دینے والے ان کی کرپشن میں بھی حصے دار ہیں اور ان سے حساب لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹا مینڈیٹ حاصل کرکے جھوٹی جمہوری حکومت بنانے والے آج جمہوریت کا رونا رو رہے ہیں، مگر ملک میں آئین اور قانون کی معطلی پر خاموش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش