0
Friday 29 Aug 2014 08:41

آرمی چیف کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے تھی، جاوید ہاشمی

آرمی چیف کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے تھی، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ آرمی چیف کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے تھی، معاملات سیاست دان آپس میں حل کر لیتے تو اچھا ہوتا، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا ختم کرانے میں فوج کی مداخلت پر سیاست دان شرمندہ ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنے ختم کرانے کے لیے آرمی چیف کی مداخلت سے پاکستان کی آزادی کا خواب ہم نے کھودیا ہے، نواز شریف سمیت تمام سیاست دانوں نے سرینڈر کر لیا ہے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ سیاست دان عوام کے سامنے سر اٹھانے کے قابل نہیں رہے، وہ معاملات کو آپس میں حل کر لیتے تو اچھا ہوتا، آرمی چیف کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے تھی، انہوں نے کہا کہ فوری طور پر انتخابات کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے، ہوسکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ بھی نہ لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 407189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش