0
Wednesday 3 Sep 2014 09:57

آئی ایس پی آر، آپریشن ضرب عضب میں اب تک 910 دہشت گرد مارے جا چکے

آئی ایس پی آر، آپریشن ضرب عضب میں اب تک 910 دہشت گرد مارے جا چکے
اسلام ٹائمز۔ آپریشن ضرب عضب کی کارروائیاں جاری ہیں، آپریشن کے دوران اب تک 910 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 910 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ آپریشن شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں 82 جوان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک میران شاہ، میر علی، دتہ خیل، بویا اور دیگان کے علاقے خالی کرائے جا چکے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان میں 88 کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کلیئر کرا لی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈیز بنانے کی 27 جبکہ راکٹ بنانے اور اسلحہ سازی کی ایک، ایک فیکٹری تباہ کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 408002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش