0
Thursday 4 Sep 2014 23:27

عورت کا پردہ استعمار کے منہ پر طماچہ ہے، فاطمہ خان

عورت کا پردہ استعمار کے منہ پر طماچہ ہے، فاطمہ خان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کی مرکزی صدر فاطمہ خان نے عالمی حجاب ڈے کے تناظر میں لاہور میں طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عورت کا پردہ استعمار کے منہ پر تمانچہ ہے، کسی قوم سے بہادر با پردہ انسان ساز عورتوں کا فقدان ہو تو وہ معاشر یا قوم شکست و تنزل ہوجائے گا۔ اگر پردہ نہ ہو تو عورت اپنے آپکو گناہوں سے دور نہیں رکھ سکتی اور نہ ہی گناہوں سے اجتناب کر سکتی ہے۔ پردہ عورت کی محافظت کا ضامن ہے، پردہ عورت کی حقیقی شخصیت، مقام اور عظمت کا ترجمان ہے۔ حجاب سے مراد اسلامی وقار اور نسوانی شخصیت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ آج کی عورت اور جوان بہن کے لئے صدر اسلام جناب خدیجہ ع جناب بی بی فاطمہ (ع) اور جناب زینب (ع) نمونہ عمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود عورتوں کے لئے پردہ وہ ہتھیار ہے جو وہ استعمار کے خلاف استعمال کر سکتی ہیں اور اسی پردہ یا حجاب کی بدولت انقلاب اسلامی لایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 408271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش