0
Tuesday 9 Sep 2014 00:11
اسسٹنٹ ٹو آئی جی کا بیٹا حملے میں ملوث تھا، غلام قادر تھیبو

نیوی ڈاکیارڈ پر دہشتگردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کیا گیا، نیوی ترجمان

نیوی ڈاکیارڈ پر دہشتگردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کیا گیا، نیوی ترجمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیوی ڈاکیارڈ پر دہشت گردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کیا گیا، جبکہ اس واقعے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے اس حملے میں پاک نیوی کے ایک پیٹی افسر نے جام شہادت بھی نوش کیا اور کارروائی کے دوران مزید ایک افسر اور چھ اہلکار زخمی ہوئے، تاہم اس حملے میں پاک بحریہ کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوا اور  تمام تر تنصیبات محفوظ رہیں۔ دوسری جانب گرفتار کئے گئے شرپسندوں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے اور ان کی معلومات پر مارے جانے والے چھاپوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی پر نیول چیف کی جانب سے نیوی اسٹاف کو مبارکباد دی گئی ہے۔

ادھر ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ڈاکس تھانے کی حدود سے ملنے والی لاش نیوی ڈاکیارڈ پر حملہ کرنیوالے کی ہے، اویس جاکھرانی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا مزید کہنا تھا کہ شواہد سے لگتا ہے کہ اویس جاکھرانی نےساتھیوں کے ہمراہ ڈاکیارڈ پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اویس جاکھرانی اسسٹنٹ ٹو آئی جی علی شیر جاکھرانی کا بیٹا ہے جس نے 4 ماہ قبل نیوی چھوڑ دی تھی۔ پولیس کے مطابق اویس جاکھرانی کی لاش 3 سینیئر پولیس افسران نے وصول کی۔
خبر کا کوڈ : 408865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش