0
Thursday 11 Sep 2014 20:56

متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پرویز الٰہی

نوازشریف نے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھجوایا، جواب میں سیلابی ریلا چھوڑا گیا
متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پرویز الٰہی
اسلام ٹائمز۔ چوہدری پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے قادر آباد کا دورہ کیا اور نقصان کا ذمہ دارحکومت کو ٹھہرایا۔ چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ قاف کے کارکنوں کے ہمراہ قادر آباد پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ دریاؤں کے حفاظتی پشتوں کی بروقت مرمت کرائی جاتی تو آج اتنے بڑے پیمانے پر تباہی نہ ہوتی، مسلم لیگ قاف کے رہنماء نے کہا کہ قادرِ آباد بیراج سے ملحقہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لیکن کوئی بھی حکومتی شخصیت متاثرین کی مدد کو نہیں پہنچی، یہ لوگ بے یارو مددگار پڑے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھجوایا، جواب میں سیلابی ریلا چھوڑا گیا جوکہ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 409262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش