0
Tuesday 16 Sep 2014 16:49

پشاور، چمکنی میں مزار پر فائرنگ، کراچی کا ایک شخص ہلاک

پشاور، چمکنی میں مزار پر فائرنگ، کراچی کا ایک شخص ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاورکے علاقے چمکنی میں مزار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مقتول کا تعلق کراچی سے تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ چمکنی کے علاقہ ہدایت آباد میں پیش آیا۔مسلح موٹرسائیکل سواروں نے عبدالشکور ملنگ بابا کے مزار پرفائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں حامد سلیمان نامی زائر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کا تعلق کراچی سےبتایاگیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 410001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش