0
Monday 6 Oct 2014 14:15

خضدار، فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

خضدار، فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ آج صبح بلوچستان کے شہر خضدار میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام نے میڈیا کو بتایا کہ خضدار کے علاقے زہری میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے ایک پک اپ وین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ حملے کے بعد قاتل اپنی موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔ اس واقعے کا علم ہوتے ہی لیویز کے اہلکار جائے واردات پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ لیویز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کی اب تک تصدیق نہیں کی ہوسکی ہے کہ یہ حملہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا یا پھر کسی قبائلی تنازعےکا نتیجہ تھا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے 7 برسوں سے خضدار میں پُرتشدد واقعات پے درپے سامنے آتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 413347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش