0
Saturday 1 Nov 2014 16:07

شمالی وزیرستان سے گرفتار 29 افغان باشندوں کی واپسی

شمالی وزیرستان سے گرفتار 29 افغان باشندوں کی واپسی

اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے 29 افغان باشندوں کو ان کے ملک کے حوالے کر دیا گیا۔ جمعہ کو فوج کے ترجمان محکمہ آئی ایس پی آر کے ایک جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ افغان باشندے سیکورٹی فورسز کی حراست میں تھے اور دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ان کے دہشت گرد گروہوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہیں غلام خان پوسٹ پر جذبہ خیر سگالی کے طور پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ افغان باشندے مناسب دستاویزات کے بغیر اس علاقے میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ حکومت نے 2005 میں فاٹا کے اندر تمام افغان پناہ گزین کیمپ بند کر دیے تھے۔

خبر کا کوڈ : 417581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش