0
Saturday 1 Nov 2014 18:35
عمران خان بھی پارلیمنٹ میں واپس آجائیں ہم انہیں گلے لگائیں گے

داعش ایک دہشتگرد تنظیم کا نام ہے، ہم نام سے نہیں دہشتگردوں سے جنگ کر رہے ہیں، پرویز رشید

داعش ایک دہشتگرد تنظیم کا نام ہے، ہم نام سے نہیں دہشتگردوں سے جنگ کر رہے ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے، لہٰذا عمران خان بھی پارلیمنٹ میں واپس آجائیں ہم انہیں گلے لگائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت کم کرکے عوام کی بہتری کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے اگر دھرنے نہ ہوتے تو پٹرول 14 روپے تک سستا ہوچکا ہوتا لیکن وفاقی حکومت نے پھر بھی قیمت کم کی، اب عمران خان بتائیں وہ خیبر پختونخوا میں عوام کو کیسے ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ٹیم کو حکومت سے مذاکرات کی اجازت نہیں دی، عمران خان شاہ محمود قریشی کی ہتھکڑی کھول دیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے لوگوں کو انصاف دینا نہیں چاہتی، عمران خان جس حلقے سے منتخب ہوئے ہیں، کیا اب تک وہاں گئے ہیں جبکہ وہ سوچیں کہ ان کی سیاست پاکستان کو کیا نقصان پہنچا رہی ہے، لیکن صبح کا بھولا اگر شام کو گھر آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ اس لئے عمران خان بھی پارلیمنٹ میں واپس آئیں ہم انہیں گلے لگائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش ایک دہشت گرد تنظیم کا نام ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں اور ہم نام سے نہیں دہشت گردوں سے جنگ کر رہے ہیں جبکہ داعش نے تو آج دہشت گردی شروع کی ہے، ہم تو کئی سالوں سے اس کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش