0
Tuesday 4 Nov 2014 10:42

مقبوضہ کشمیر، عاشورہ کے جلوسوں پر آج ایک مرتبہ پھر سخت ترین بندشیں

مقبوضہ کشمیر، عاشورہ کے جلوسوں پر آج ایک مرتبہ پھر سخت ترین بندشیں
اسلام ٹائمز۔ عاشورا کے جلوس برآمد ہونے کے پیش نظر شہر سرینگر کو 8 محرم الحرام کی طرح ہی کم و بیش پورے شہر کو محصور رکھا گیا ہے، جس کے تحت سرینگر کے بیشتر پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو اور سخت ترین بندشیں عائد ہیں، اس دوران میدان کربلا میں نواسہ رسول خدا حضرت امام حسین (ع) اور انکے رفقاء و جانثاروں کی شہادت کی یاد میں آج وادی بھر میں 10 محرم الحرام کی مناسبت سے تعزیے اور ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں، یوم عاشورہ کے موقعہ پر 8 محرم الحرام کی طرح شہر سرینگر کے پائین اور بالائی علاقوں میں سخت ترین ناکہ بندیاں عائد ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج دن بھر دفعہ 144 کا سختی سے نفاذ رہے گا، سرینگر شہر کے تمام حساس علاقوں میں اضافی تعداد میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جن علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد رکھی جا رہی ہیں، ان میں لالچوک، آبی گزر، جہانگیر چوک، خانیار، ڈلگیٹ، رام باغ، مگر مل کراسنگ، بٹہ مالو، پارمپورہ، کاکہ سرائے، کرن نگر، سعدہ کدل، خیام، علمگری بازار، جڈی بل، لالبازار، نوشہرہ، نشاط، شالیمار اور پائین شہر کے دیگر کئی علاقے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریگل چوک سے امیرا کدل پل تک ناکہ بندی کی جائے گی کیونکہ آبی گذر سے ذوالجناح کا کلیدی جلوس نکالنے کا پروگرام ہے جبکہ ریگل میں خاردار تار بچھا کر لالچوک کی طرف جانے والے راستے کل رات سے ہی بند رکھے گئے ہیں اور اہم شیعہ لیڈران جن میں نثار حسین راتھر بھی شامل ہیں کو چند روز قبل ہی حراست میں لیا گیا ہے، درایں اثنا مقبوضہ جموں و کشمیر میں 10 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں اور مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش