0
Saturday 15 Nov 2014 13:40

سابق صدر مملکت پرویز مشرف پر خودکش حملے کا خطرہ، خفیہ اداروں کی رپورٹ

سابق صدر مملکت پرویز مشرف پر خودکش حملے کا خطرہ، خفیہ اداروں کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ خفیہ اداروں نے سابق صدر مملکت پرویز مشرف پر حملے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیموں نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جان کو خطرہ ہے، حساس اداروں نے مراسلے میں محکمہ داخلہ سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ممکنہ خودکش حملے سے آگاہ کر دیا۔ حساس اداروں کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر مملکت پرویز مشرف کو رہائش گاہ سے ہسپتال جاتے ہوئے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اور رینجرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سابق صدر کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی جائے۔ حساس اداروں کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیم کے پانچ دہشتگردوں کو اس مقصد کیلئے تیار کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر پرویز مشرف کو خودکش حملے میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش