0
Thursday 20 Nov 2014 21:27

صحافی بکاؤ مالک نہیں ہیں، میڈیا نے جمہوریت کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، عمران خان

صحافی بکاؤ مالک نہیں ہیں، میڈیا نے جمہوریت کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافیوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام کیلئے نہایت اہم و مثبت کردار ادا کیا ہے۔ صحافی بکاؤ مال نہیں ہیں. میڈیا نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کیلئے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی بڑی قربانیاں ہیں. انہوں نے ان خیالات کا اظہا گزشتہ روز بنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ وفد کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کر رہے تھے جبکہ انکے ہمراہ پی ایف یو جے کے نائب صدر، نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری طارق چوہدری، پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کے اراکین ریاض خان، قربان ستی، آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری بلال ڈار، پشاور پریس کلب کے صدر ناصر حسین، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر نثار احمد، آر آئی یو جے کے نائب صدر اسحاق چوہدری، این پی سی کے سیکرٹری فنانس وقار ستی بھی تھے۔ جبکہ عمران خان کی معاونت تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، ڈاکٹر شیریں مزاری، نعیم الحق، رضوان چوہدری کر رہے تھے۔ دوران گفتگو پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے سامنے یہ اعتراض اْٹھایا کہ آپ نے اپنے جلسے میں صحافیوں کو بکاؤ مال کہتے ہوئے حکومت سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا، جس سے ملک بھر کے صحافیوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے اور آپ کا یہ الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ اگر آپ کے پاس اس الزام کے ٹھوس ثبوت ہیں تو پیش کریں یا جن لوگوں پر آپ الزام عائد کر رہے ہیں اْنکے نام بتائیں۔ اس کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران میں حکومت نے صحافیوں کو خریدنے کیلئے بھار ی رقوم کی پیشکش کیں مگر صحافیوں نے غیر جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے اس حکومتی پیشکش کو ٹھوکر مار دی۔ اْنہوں نے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافیوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام کیلئے نہایت اہم و مثبت کردار ادا کیا ہے اور جدوجہد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا کردار مثالی ہے۔
خبر کا کوڈ : 420589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش