0
Monday 24 Nov 2014 20:24

انتخابی عمل کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے شہر و گام میں درجنوں نوجوانوں کی گرفتاری، حریت کانفرنس (م) کی تشویش

انتخابی عمل کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے شہر و گام میں درجنوں نوجوانوں کی گرفتاری، حریت کانفرنس (م) کی تشویش
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) نے انتخابی عمل کی آڑ میں گاندبل اور بانڈی پورہ میں درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے تھانوں میں مقید کرنے اور حریت پسند قائدین اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، ان کے گھروں پر چھاپوں اور مزاحمتی تحریک سے وابستہ قائدین کے بدلے ان کے بزرگ والدین اور رشتہ داروں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔ اس دوران ترجمان کے مطابق حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی حریت وفد جس میں جاوید احمد میر، حکیم عبدالرشید اور سید بشیر اندرابی شامل تھے نے فرصل کولگام اور پلوامہ جا کر گزشتہ دنوں قابض فورسز کے ساتھ شہید ہوئے حریت پسندوں کو خراج عقیدت ادا کیا، اس موقعے پر حریت قائدین نے شہداء کشمیر کی عظیم قربانیوں کو رواں جدوجہد آزادی کیلئے ایک شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے جائز حق کے حصول کیلئے جان و مال کی جو بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ان کی نہ صرف حفاظت کی جائے گی بلکہ شہداء کشمیر کے مشن کو پائے تکمیل تک لے جانے کیلئے سیاسی اور سفارتی سطح پر مبنی برحق جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے فرصل کولگام جاتے ہوئے حریت وفد میں شامل حریت رہنما سید بشیر اندرابی کو گرفتار کر کے اس کو پلوامہ تھانے میں مقید کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی حربوں سے حریت پسند قیادت اور عوام کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام عالمی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق حصول حق خوداردیت کیلئے جان و مال کی جو قربانیاں پیش کر رہے ہیں یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنا جائز حق دلانے کیلئے آگے آئے۔
خبر کا کوڈ : 421212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش