0
Saturday 6 Dec 2014 05:48

چوہدری نثار نے نواز شریف پر دباؤ کیلئے ہمیں دھرنا جاری رکھنے کا کہا، پرویز خٹک کا انکشاف

چوہدری نثار نے نواز شریف پر دباؤ کیلئے ہمیں دھرنا جاری رکھنے کا کہا، پرویز خٹک کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا وزیراعلٰی پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ان سے کہا تھا کہ تحریک انصاف دھرنے جاری رکھے، اس سے حکومت پر دباؤ بنا رہے گا۔ نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے 14 اگست سے پہلے ملاقات ہوئی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دھرنے کے حق میں اور نواز شریف اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بتادوں کہ چوہدری نثار اپنے ہی وزیراعظم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں تو پھر شرمندگی ہوگی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ملاقات میں چوہدری نثار نے بتایا کہ لگتا ہے نواز شریف حکومت کرنے نہیں بلکہ صرف کاروبار کرنے آئے ہیں، اس لئے تحریک انصاف دھرنے جاری رکھے، اس سے حکومت پر دباؤ بنا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 423631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش