0
Friday 12 Dec 2014 12:51

کراچی نے پھر ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف یہاں کی مقبول ترین جماعت ہے، شیخ رشید

کراچی نے پھر ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف یہاں کی مقبول ترین جماعت ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کراچی کو مکمل بند کر دیا ہے، شہر میں جگہ جگہ کپتان کے متوالوں کا احتجاج اور دھرنا جاری ہے، جو پُرامن طریقے سے ختم ہوگا، کراچی نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی شہر کی مقبول ترین جماعت ہے۔ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس نرسری کے مقام پر پی ٹی آئی کے دھرنے کے شرکاء سے اپنے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ کراچی پاکستان کی جان ہے، کراچی پاکستان کی سیاست کا دل ہے، پی ٹی آئی نے آج شہر کو مکمل بند کر دیا ہے، تحریک انصاف کا پُرامن احجاج اور دھرنا جاری ہے، کراچی محب وطن لوگوں کا شہر ہے، کراچی نے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی یہاں کی مقبول جماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت پُرامن لوگوں کو احتجاج اور تشدد کی جانب دھکیل رہی ہے، ہم پُرامن لوگ ہیں اور ہمارا مقصد بھی امن قائم رکھنا ہے، انشااللہ جلد کپتان کارکنوں سے ملنے کراچی پہنچ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 425154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش