0
Tuesday 2 Nov 2010 11:56

ٹونی بلئیر کی نومسلم سالی کا فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

ٹونی بلئیر کی نومسلم سالی کا فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
لندن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق قبولِ اسلام کے بعد ٹونی بلئیر کی سالی Lauren Booth کا پہلا مضمون منظر ِ عام پر آ گیا ہے۔جس میں انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پیشے کے لحاظ سے صحافی Lauren نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ فلسطین اور ایران میں گزارے گئے دنوں نے انہیں اسلام کی جانب راغب کیا،جہاں انہوں نے مسلمانوں کو مغربی پروپیگنڈا کے برعکس بالکل مختلف پایا۔انہوں نے واضح طور پر لکھا ہے کہ وہ کافی عرصے سے فلسطنیوں کے حقوق کی جدّوجہد میں مصروف ہیں اور اب بھی وہ یہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔اپنے مضمون میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد حد سے زیادہ شراب نوشی کے عادی تھے،جس کے باعث ان کے گھر کا ماحول بہت خراب رہتا تھا،لہذا مسلمان ہونے کے بعد جب انہوں نے شراب نوشی ترک کرنے کا اعلان کیا تو ان کی والدہ اس بات سے بہت خوش ہوئیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ جب انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بتایا کہ اب وہ اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھا نپیں گی اور بالکل شراب نہیں پیئیں،تو وہ اُن کے اِس فیصلے سے بہت خوش ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 42562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش