اسلام ٹائمز۔ چینی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ تین سو چینی شہری داعش میں شامل ہو کر لڑنے میں مصروف ہیں۔ چینی شہری ترکی کے راستے شام اور عراق میں داخل ہوئے۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق داعش میں شمولیت کے لئے چینی شہری ترکی کے راستے شام اور عراق میں داخل ہوئے۔ چینی حکام کے مطابق ساری صورتحال کی ذمہ دار ترک حکومت کی ایسی پالیسیاں ہیں جن کے باعث شدت پسند آسانی سے داعش میں شامل ہو رہے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق اس کے اثرات صوبے سنکیانگ پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ چینی حکومت نے تاحال داعش کے خلاف جاری امریکی فوجی کارروائی میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔