0
Saturday 27 Dec 2014 19:18

لاہور، شام نگر روڈ سے دہشت گردوں کے 2 سہولت کار گرفتار

لاہور، شام نگر روڈ سے دہشت گردوں کے 2 سہولت کار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ چوبرجی میں شام نگر روڈ پر حساس ادارے نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ چھاپہ مار کر دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حساس ادارے نے پکڑے جانے والے دونوں مبینہ سہولت کاروں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کو اطلاع ملی تھی شام نگر روڈ پر ایسے افراد مقیم ہیں جو دہشت گردوں کو رہائش، اسلحہ، مطلوب ہدف کے نقشے اور دیگر سامان فراہم کرتے ہیں۔ حساس ادارے نے ایلیٹ فورس کیساتھ چھاپہ مار کر دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزموں کی گرفتاری کوٹ لکھپت کے علاقے فرید کالونی سے گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگردوں سے دوران تفتیش انکشاف کے بعد عمل میں لائی گئی۔ حساس ادارے نے کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے 2 خواتین سمیت 3 دہشت گردوں کو حراست میں لیا تھا جن سے آرمی کی وردیاں، راکٹ لانچرز اور جیل کے نقشے برآمد ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 428549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش