0
Saturday 3 Jan 2015 00:03

دیامر ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کو بونجی میں قائم کیا جائے، شیخ عبدالواحد

دیامر ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کو بونجی میں قائم کیا جائے، شیخ عبدالواحد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع استور کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالواحد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیامر ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کے تعین کیلئے دونوں اضلاع کے عوام کے سہولت کو پیش نظر رکھ کر کیا جائے تاکہ دونوں اضلاع کے عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہیڈکوارٹر کے تعین کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے اور دونوں ضلعوں کے عوام کی مفاد کو پیش نظر رکھا جائے۔ دیامر ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کیلئے بونجی یا تھلیچی نہایت ہی موزوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب استور ضلع نہیں بنا تھا اور دیامر کا ضلعی ہیڈکوارٹر چلاس میں تھا تو اس وقت بھی استور کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اگر چلاس کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنایا گیا تو استور کے دور دراز کے عوام کو اپنے مسائل کیلئے چلاس پہنچنے کیلئے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کو صرف ایک ضلع کے عوام کی خواہشات پر چلاس منتقل کرنا استور کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی تصور کی جائے گی اور اگر یکطرفہ طور پر فیصلہ کیا گیا تو استور کے عوام اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں اضلاع کے عوام کے مفاد کے پیش نظر بونجی یا تھلیچی میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 429644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش