0
Friday 2 Jan 2015 18:05

سنی اتحاد کونسل لاہور میں عید میلادالنبی ﷺ کے 10 جلوس نکالے گی

سنی اتحاد کونسل لاہور میں عید میلادالنبی ﷺ کے 10 جلوس نکالے گی
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے سینئر نائب صدر حاجی رانا شرافت علی قادری نے کہا ہے کہ لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام لاہور میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے 10 جلوس نکالے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل شاد باغ لاہور میں سنی اتحاد کونسل لاہور کے صدر کی قیادت میں گول باغ تا دربار حضرت میراں حسین زنجانیؒ، اچھرہ میں مفتی کریم خان اور مفتی مشتاق احمد نوری کی قیادت میں جامعہ شہابیہ تا دربار شاہ جمال، ٹاؤن شپ میں علامہ ذوالفقار مصطفیٰ ہاشمی کی قیادت  میں کالج روڈ پر، شاہ پور کانجراں میں صاحبزادہ معاذالمصطفی کی قیادت میں محافظ ٹاؤن تک، سنت نگر  میں علامہ نعیم جاوید نوری کی قیادت میں چوبرجی چوک تک، مزنگ میں مفتی سعود الرحمان کی قیادت میں جنازہ گاہ سے مزنگ چونگی تک، گلبرگ میں قاری مختار احمد صدیقی، بادامی باغ میں سید احمد ہمدانی کی قیادت میں جلوس نکالے جائیں گے۔ سنی اتحاد کونسل لاہور نے عید میلاد النبی ﷺ کو عقیدت واحترام اور جوش وخروش سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے ساتھ مصطفائی رضاکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے جن کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 429789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش