0
Saturday 3 Jan 2015 21:10

پاکستان کو ایران سے گیس کی درآمد کی اشد ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان کو ایران سے گیس کی درآمد کی اشد ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے گیس کی درآمد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے، ایرانی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران سے گیس کی درآمد کی اشد ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران سے گیس کی درامد کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کئے، اب اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی جانب سے سنجیدگی پر کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جنوب مغربی ہمسایہ ملک ایران قدرتی گیس کے وسائل کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور قدرتی وسائل سے مالامال ہونا پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اور بہترین موقع ہے کہ وہ ان وسائل سے مستفید ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بہترین موقع کو نہ صرف کھونے کیخلاف ہے بلکہ اس سے مستفید ہونے کیلئے تین یا پھر اس سے بھی زائد پائپ لائنیں تعمیر کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 430051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش