0
Wednesday 7 Jan 2015 12:23

مقبوضہ کشمیر، مفتی سعید کٹھ پتلی وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار

مقبوضہ کشمیر، مفتی سعید کٹھ پتلی وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار
اسلام ٹائمز۔ مفتی محمد سعید کو مقبوضہ کشمیر کا کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بنانے کے امکانات روشن ہو گئے۔ اس حوالے سے بی جے پی اور مفتی سعید کی جماعت پی ڈی پی کے مابین مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے نئی دہلی میں اپنی پارٹی کے ریاستی کور گروپ سے بھی مشاورت کی ہے۔ بی جے پی کے اندرونی ذرائع کے مطابق پارٹی میں کچھ معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہیں البتہ یہ بات طے ہو چکی ہے کہ مفتی محمد سعید ریاست کے اگلے وزیراعلی ہوں گے۔ قابض فوج نے جموں کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کو سوپور جاتے ہوئے میرگنڈ کے مقام پر دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ شبیر شاہ سوپور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرنے جا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 430893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش