0
Saturday 6 Nov 2010 15:28

درہ آدم خیل کی مسجد میں خودکش حملہ،شہداء کی تعداد 95 ہو گئی

درہ آدم خیل کی مسجد میں خودکش حملہ،شہداء کی تعداد 95 ہو گئی
 کوہاٹ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق درہ آدم خیل کی مسجد میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔خودکش دھماکا گزشتہ روز نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل میں اس وقت ہوا،جب اخوروال کے گاؤں اٹاری وال کی مسجد ولی محمد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 95  ہو گئی ہے اور اب تک اخوڑ وال میں 80 افراد کی تدفین کر دی گئی ہے۔اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور علاقہ کی فضا سوگوار ہے۔تدفین کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں جامع مسجد میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ترانوے ہو گئی جبکہ اسی سے زائد زخمی ہیں۔گذشتہ روز اخوروال کے گاؤں دڑی خیل میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ ہوا۔جس سے مسجد کی دیواریں اور قریبی مکانات کی چھتیں گر گئی تھیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو پشاور اور کوہاٹ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ستر سے زائد افراد کی تدفین کر دی گئی ہے۔علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔
خبر کا کوڈ : 43124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش