0
Wednesday 14 Jan 2015 11:44

تعمیروترقی میں رکاوٹ برداشت نہیں، چوہدری مجید

تعمیروترقی میں رکاوٹ برداشت نہیں، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ تعمیروترقی کے کاموں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترقیاتی عمل جاری رکھنے کے لیے سخت ترین فیصلے کروں گا۔ یہ شہداء زلزلہ کے نام پر ملنے والے فنڈز ہیں مالیاتی ڈسپلن قائم کیا جائے اور ان فنڈز کا درست استعمال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کمیٹی روم میں باغ، راولاکوٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیرتعلیم میاں عبدالوحید، وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب، وزیر بحالیات عبدالماجد خان، سیکرٹری سیرا ظفر نبی بٹ سمیت دیگر سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں خود سرپرائز وزٹ کر کے تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ کروں گا۔ وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام سڑکوں کے کناروں پر شجرکاری کی جائے۔ فنڈز کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آبادی بڑھتی جا رہی ہے تمام محکمے ترقیاتی کام جنگ بنیادوں پر مکمل کریں۔ بارشوں کا موسم شروع ہو رہا ہے۔ اس لیے قبل از وقت حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے ہیجرہ، تراڑ کھل، بن جونسہ روڈ کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ باغ سٹی دویلپمنٹ پراجیکٹس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر سٹی ڈویلپمنٹ راولاکوٹ نے کہا کہ ۱۹ منصوبوں میں سے چھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور ۴ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ سات منصوبوں پر کام جاری ہے۔ دونوں پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سال ۲۰۲۵ء تک ضلع باغ اور راولاکوٹ میں پانی کا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 432394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش