0
Thursday 15 Jan 2015 19:20

سنی تحریک نے جمعہ کو توہین آمیز خاکوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

سنی تحریک نے جمعہ کو توہین آمیز خاکوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سُنّی تحریک نے فرانس کے میگزین میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کیخلاف جمعہ کو یوم مذمت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ سربراہ سُنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل صدر مولانا عبدالرسول سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اہلسنّت کی ایک لاکھ سے زائد مساجد میں توہین آمیز خاکوں کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائینگی۔ثروت اعجاز قادری
نے کہا کہ فرانسیسی جریدے کا لاکھوں توہین آمیز خاکے شائع کرنیکا اعلان دنیا کو جنگ میں جھونکنے کی سازش ہے، مغربی دنیا گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرنے کی بجائے خاکے چھاپنے والوں کی حمایت کر رہی ہے جو افسوسناک ہے اور مغربی دنیا کا متعصبانہ رویہ تہذیبوں کے ٹکراو کا سبب بن سکتا ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مقدس شخصیات کی توہین کیخلاف عالمی سطح پر قانون سازی نہ کی گئی تو پوری دنیا فسادات کی لپیٹ میں آ جائیگی، آزادئ اظہار رائے کا مطلب کسی دوسرے کی آزادی پر ضرب لگانا ہرگز نہیں ہے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کیخلاف عالمی فورمز پر آواز بلند کریں۔ انہوں نے ملک بھر کے کارکنوں اور تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ جمعہ کے روز احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
خبر کا کوڈ : 432725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش