0
Monday 19 Jan 2015 10:15

قومی ایکشن پلان کو ہر صورت کامیاب کرانا ہو گا، آفتاب شیرپاﺅ

قومی ایکشن پلان کو ہر صورت کامیاب کرانا ہو گا، آفتاب شیرپاﺅ
اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاﺅ نے کہا ہے قومی ایکشن پلان کو ہر صورت میں کامیاب کرانا ہو گا کیونکہ یہ اس ملک اور خطے کی بقا کےلئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی وطن پارٹی کے مرکزی الیکشن میں چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارٹی کی فیڈرل کونسل پہلا مرکزی الیکشن ہوا۔ مرکزی چیئرمین کےلئے آفتاب احمد خان شیرپاﺅ سےکرٹری جنرل انیسہ زیب طاہر خیلی، سینئر وائس چیئرمین عبدالمالک خان تورڈھیر، خےبر پی کے سے وائس چےئرمین شجاع الملک خان، پنجاب سے وائس چےئرمین ناصر گجر اور بلوچستان سے سردار ہداےت اللہ لونی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ آفتاب شیرپاﺅ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ نے پوری قوم کو متحد کیا۔ اور اب حکمرانوں نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے مسئلے کو اولیت دی ہے۔ یہ ایک انتہائی اندوہناک بات ہے ۲۰لاکھ سے زائد پختون اپنے ہی ملک میں بے یارومددگار اور بے گھر ہوکر کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں اور ان کا کوئی پُرسان حال نہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 433543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش