0
Tuesday 20 Jan 2015 14:29

بھارت کو جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی آئینی حق حاصل نہیں ہے، شبیر شاہ

بھارت کو جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی آئینی حق حاصل نہیں ہے، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے 26 جنوری کے موقع پر ریاست میں ہڑتال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جموں کشمیر کے حدود میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی آئینی حق حاصل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر، بھارت کا کبھی بھی آئینی حصہ رہا ہے اور نہ ریاست میں اس کے فوجیوں کی جانب سے نہتے عوام کے تئیں اس کے روا رکھے گئے رویہ کی بنیاد پر اسے یہ دن منانے کا کوئی جواز ہے، جموں و کشمیر کے سبھی لوگوں اور بالخصوص ریاستی دانشگاہوں، سکولوں اورر کالجوں میں زیر تعلیم طلباء کو یوم جمہوریہ کی تقریبات سے لاتعلق رہنے کی مخلصانہ استدعا کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا کہ یہ بات ہمیں زیب نہیں دیتی کہ ہم ان لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہ کر ان تقریبات کا حصہ بنیں جن کے ہاتھ ہمارے معصوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہوں۔

اسلام ٹائمز کو ارسال کردہ اپنے ایک بیان میں کشمیری رہنما نے یہ بات واضح کی کہ ہمیں بھارت کے لوگوں سے ہمیں کوئی ذاتی عناد نہیں اور نہ ہمیں بھارت کی سالمیت سے خوامخواہ کی بیر ہے لیکن ریاست میں بھارت کی ایک قابضانہ حثییت کو دیکھتے ہوئے ہمیں یہ کہنے کا حق حاصل ہے کہ یہ دن ریاستی عوام کے لئے ایک سیاہ ترین دن ہے، شبیر احمد شاہ نے کہا کہ ایک ایسے ماحول میں جہاں سانس لینے کے لئے بھی حکام سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت ہو، وہاں اس طرح کا دن منایا جانا کسی مذاق سے کم نہیں، شبیر احمد شاہ نے بھارتی حکام پر واضح کیا کہ کشمیر کے سلسلے میں ان کی پالیسی ایک زعم باطل ہے اور طاقت کے نشے میں بھارت کی عملداری صفر کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی قبضے کے خلاف سینہ تانے آزادی کے حصول کے لئے اپنے مشن پر عمل پیرا ہے، انہوں نے بھارتی زعماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ دنیا میں بدلتے وقت کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے اور ریاست میں استصواب رائے منعقد کرا کے لوگوں کے رائے کا احترام کریں۔
خبر کا کوڈ : 433849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش