0
Tuesday 27 Jan 2015 10:32

کشمیرکونسل یورپ کے تحت پیرس میں یوم سیاہ منایا گیا

کشمیرکونسل یورپ کے تحت پیرس میں یوم سیاہ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی یوم جمہوریہ کو یورپی ممالک میں مقیم کشمیریوں نے بھی یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ پیرس میں کشمیری عوام زاہد ہاشمی کی قیادت میں یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی جبکہ کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ کو احتجاجاً یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے کی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ اس دوران چوہدری خالد محمود جوشی، سردار صدیق، حاجی وسیم، میر شاجہان، حاجی خلیل، ملک اجمل، سرفراز رفیقی، رانا مصرف، راجہ طاہر، ملک اخلاق، حاجی پرویز، شیخ ماجد، راجہ جاوید اور عامر سنی بھی موجود تھے۔ 

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید اور دیگر مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے اور کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔ علی رضا سید نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہیں، ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں ختم ہونی چاہیں تاکہ کشمیری خوشحال زندگی بسر کر سکیں، کشمیر میں امن ہو گا تو پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہو گی، بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارا جنوبی ایشیاء اور پوری عالمی برادری یہ جانتی ہے کہ انسانی حقوق کشمیریوں کا ایک خواب ہے اور کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت پر کبھی بھی سودابازی نہیں کرے گی، ہم نے کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں اپنی مہم چلا رکھی ہے اور ہر قیمت پر یہ مہم جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 435272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش