0
Thursday 29 Jan 2015 22:27

مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، پی ایم ایل این گلگت

مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، پی ایم ایل این گلگت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن ) گلگت بلتستان کے سینئر ترین رہنما جعفراللہ خان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) علماء ومشائخ ونگ جی بی کے نمائندہ وفد کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی چیئرمین و سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات  ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کا دائرہ گلگت بلتستان تک بڑھانے اور گلگت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا زونل دفتر قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ گلگت بلتستان کے صدر مولانا نادر خان، جنرل سیکرٹری شیخ رحمت علی حجتی و دیگر شامل تھے۔ راجہ ظفرالحق نے یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کریں گے اور گلگت بلتستان میں بھی ملک بھرکی طرح اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے زونل دفتر کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ وفد نے راجہ ظفرالحق کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات بہت ہی اہم ہیں۔ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنافعال کردار اداکرے گی۔
خبر کا کوڈ : 435916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش