0
Monday 30 Mar 2015 22:32

قانون اور میرٹ ہو تو خطہ ترقی یافتہ بن سکتا ہے، عابد علی

قانون اور میرٹ ہو تو خطہ ترقی یافتہ بن سکتا ہے، عابد علی
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو کپٹن ( ر) عابد علی نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں قانون اور میرٹ کی بالادستی نہیں ہوگی وہ معاشرہ خود بخود ختم ہو جائے گا، ہم میرٹ اور قانون کی بحالی اور بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے قانون ہوگا تو سارے معاملات ٹھیک چلیں گے ورنہ کوئی چیز ٹھیک نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز ڈگری کالج اسکردو میں شجرکاری مہم اور یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور میرٹ ہو تو خطہ ترقی یافتہ بن سکتا ہے کوشش کر رہے ہیں کہ عدل و انصاف سے کام لیا جائے اور کسی کے ساتھ زیادتی و ناانصافی نہ ہو یہی قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودادت کا تقاضا ہے۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ آج وہ ملک نہیں رہا جس کی بنیاد حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے رکھی تھی۔ اس موقع پرنسپل ڈگری کالج اسکردو پروفیسر احسان اللہ نے کہا کہ طلباء سیاست اور فنی اداروں میں اپنی شمولیت کو یقینی بنا کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرین ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوان اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پروفیسر محمد حسن حسرت نے کہا کہ بلتستان کے عوام نے قیام پاکستان اور بقائے پاکستان کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں قرارداد پاکستان میں بھی یہاں کے لوگوں کا بڑا کردار شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کے طلبہ کے اندر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع دئیے جانے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی تمام تر توجہ علم پر مرکوز کریں علم ہی وہ عظیم سرمایہ ہے کہ جو انسان کو بام عروج پر پہنچا دیتا ہے۔ ڈگری کالج اسکردو کے طلباء نے یوم پاکستان اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں تقاریر کیں اور رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 451029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش