0
Wednesday 1 Apr 2015 00:24

الیکشن 8جون کو کرانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نگران وزیراعلٰی

الیکشن 8جون کو کرانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نگران وزیراعلٰی
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان شیر جہان میر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں معدنیات، ہائیڈرل پاورپراجیکٹس اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ گلگت بلتستان میں ہائیڈرل پاور پراجیکٹس میں مناسب سرمایہ کاری سے پاکستان میں بجلی کے بحران کو ختم کیا جاسکتا ہے اور دیگر ممالک کو بجلی برآمد کر کے خاطر خواہ ذرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورے کے موقع پر نگران حکومت گلگت بلتستان میں ہائیڈرو پاورپراجیکٹس اور معدنیات کے حوالے سے خصوصی سفارشات پیش کرے گی تاکہ گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے لئے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔ جس سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ نگران وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ نگران حکومت گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ عام انتخابات کا انعقاد 8 جون کو کرانے کے لئے نگران حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن اقدامات کر رہے ہیں۔ عام انتخابات کے حوالے سے نگران وزراء کو غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے میڈیا کا کردار قابل تحسین رہا ہے نگران حکومت صحافت کے فروغ اور میڈیا کو در پیش مسائل حل کرنے کے لئے مناسب اقدامات یقینی بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 451284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش